پاک بحریہ کی ترکی میں منعقدہ کثیر الملکی مشق “نصرت “میں شرکت

24

اسلام آباد،31اکتوبر  (اے پی پی):پاک بحریہ نے ترکی میں منعقدہ کثیر الملکی مشق “نصرت” میں شرکت کی  ہے۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق   اتوار کومشق میں مختلف ممالک بشمول آذربائیجان، بنگلہ دیش، بیلجیم، بلغاریہ، جرمنی، عراق، لیبیا، عمان، کوریا، رومانیہ اور تنزانیہ کی سپیشل آپریشنز فورسز نے بھی حصہ لیا۔ انہوں  نے کہا کہ مشق میں زیرِ آب دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے اور سمندر میں بارودی سرنگوں سے نمٹنے سے متعلق آپریشنز شامل تھے، مشق کا مقصد دیگر ممالک کی سپیشل آپریشنز فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ پاک بحریہ کے دستے کی مشق میں شرکت سے دیگر ممالک کی افواج کے ساتھ تجربات کے تبادلے اور تعلقات کو فروغ ملے گا