پنڈی بھٹیاں،07اکتوبر( اے پی پی ):پولیس کی جانب سے سے مال مسروقہ اصل مالکان کو حوالگی کی تقریب جمعرات کو یہاں دفتر سی آئی اے میں منعقد ہوئی، جس میں1کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔
برآمد شدہ مال مسروقہ میں 25 لاکھ روپے نقدی،1ڈمپر، 18موٹر سائیکلیں،5 موبائل فونز اور دیگر مال مسروقہ شامل تھے۔
اس موقع پرڈی پی او حافظ آبادمحمد معصوم نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے حافظ آباد پولیس ہر لمحہ کوشاں ہیں۔