لاہور،8اکتوبر (اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ منانے کے حوالے سے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ پنجاب میں یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ منایا جائے گا، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سٹاف کو اعلیٰ کارکردگی پر رحمت اللعالمینؐ سے منسوب میڈل دیئے جائیں گے۔