چھاتی کے سرطان کی جلد تشخیص سے نوے فیصد لوگوں کا علاج ہو جاتا ہے، صدر ڈاکٹرعارف علوی کا چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

13

اسلام آباد۔8اکتوبر  (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے  چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھاتی کے سرطان  کی جلد تشخیص سے نوے فیصد لوگوں کا علاج ہو جاتا ہے۔ چھاتی کے سرطان کو کم کرنے کیلئے بروقت آگاہی مہم اور احتیاطی تدابیر ضروری ہیں، ذرائع ابلاغ، سوشل میڈیا اور علماء چھاتی کے سرطان کی آگاہی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں۔