اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کو ترک ٹی وی ٹی آر ٹی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات ہمیشہ مظبوط رہے، دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری۔وزیراعظم نے ایک اور سوال پر کہا کہ میں نے چین کے وزیراعظم لی کے ساتھ تین بار بات کی ہے۔ میرا خیال ہے کہ جب سے کورونا کی وبا آئی ہے صدر شی نے خود کو محدود کر رکھا ہے، بصورت دیگر انہوں نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔ ان دنوں وہ چین سے باہر کہیں نہیں گئے، میرا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں میری صدر شی سے ملاقات ہو گی۔ ہمارے چین کے ساتھ تعلقات بہت مضبوط ہیں اور یہ ہمیشہ سے مضبوط رہے ہیں۔ پاکستان چین تعلقات کی تاریخ 70 سال پرانی ہے۔ تمام نشیب و فراز کے باوجود یہ دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حال ہی میں جے سی سی کا اجلاس ہوا ہے، سی پیک منصوبہ درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔











