ڈائریکٹر ایڈمن چائلڈ پروٹیکشن   بیورو عبدالغفار خان کا ملتان  بیورو   کا دورہ، مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا

19

ملتان، 30 اکتوبر (اے پی  پی ): ڈائریکٹر ایڈمن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو عبدالغفار خان نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کا دورہ کیا،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ادارے میں رہائش پذیر بچوں کے ہوسٹل کا معائنہ بھی کیا گیا  ۔

انہون  نے  چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں سے ملاقات کی  اور  ادارہ میں دی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا ، مختلف شعبہ جات کے انچارج آفیسرز  نے اپنے شعبہ کی  کارکردگی بارے بریفنگ دی۔  ڈائریکٹر ایڈمن عبدالغفار خان نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کی کارکردگی اور بچوں کو دی جانے والی سہولیات بارے اطمینان کا اظہار کیا اور اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایات بھی کی۔