ڈیرہ مرادجمالی؛ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی،شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے

12

ڈیرہ مرادجمالی،27اکتوبر(اے پی پی):کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی  کے لئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی آفس سے ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں آفیسران نے شرکت کی۔ریلی ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد کی قیادت میں نکالی گئی، ریلی کے شرکاء کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔ ریلی اللہ چوک سے ہوتے ہوئے واپس ڈپٹی کمشنر آفس میں اختتام پزیر ہوگئی۔

ریلی کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے جس کو ہم کسی صورت قبضہ کرنے نہیں دیں گے، کشمیری بھائیوں پر بھارتی فوج آج بھی مظالم ڈھا رہی ہے جس کی ہم شدید الفاظوں میں مزمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کے لئے ہم سب پاکستانی اپنی جانوں کی قربانی دینے کو تیار ہیں، ہمارے پاک آرمی کے جوانوں نے ہمیشہ قربانیاں دیں ہیں، ہماری فوج ایک بہادر فوج ہے اور ان ہم سب پاک آرمی اور کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے اور کشمیر کو آزاد کراکے دم لیں گے۔