اوکاڑہ،22اکتوبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹررضوان نصیر کی قائدانہ صیلاحیتوں کی بدولت پاکستان کی ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کا شمار آج دنیا کی بہترین سروسزمیں ہوتاہے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی سالگرہ کے موقع پر سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ پر منعقدہ پروقار تقریب میں خراجِ تحسین پیش کرتےہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر نے پاکستان میں انتھک محنت اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر 2004 میں ایک ایسے ادارے کی بنیاد رکھی جو آج ایک تن آور درخت بن چکا ہے اور پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بھی اپنی الگ پہچان بنا چکا ہے ان کی گراں قدراور بے لوث خدمت کو سراہتے ہوئے حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز بھی نوازہ گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کہا کہ ڈائریکٹرجنرل کی قائدانہ صلاحیتوں اور دن رات کاوشوں کی بدولت پاکستان میں ایک ادارہ قائم ہوا جس نے امیرغریب کی تفریق کو ختم کیا اور یکساں سروس فراہمی کو یقینی بنا کر عوام الناس میں ایک الگ مقام حاصل کیا۔
سالگرہ کی تقریب میں ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر اور ریسکیورز کی جانب سے کیک کاٹا گیااور بانی ڈائر یکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کی دراز عمری کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔











