کاٹن اور ٹیکسٹائل کی تاریخی پیداوار سے معیشت مستحکم ہو گئی ؛ معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ

43

لاہور، 9 اکتوبر (اے پی پی): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے  ہفتہ  کو  یہاں  پریس کانفرنس  میں   بتایا ہے  کہ  زراعت کے میدان میں حکومتی منصوبہ بندی سے تاریخی کامیابی حاصل ہوئی اور خریف کی چاروں فصلیں شاندار ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  ماضی کی نسبت موجودہ دور میں کسانوں کی فلاح و بہبود ایک تاریخی امر ہے، ہماری کپاس مکئی، گنا اور گندم جیسی فصلوں کی ریکارڈ اضافی پیداوار کے باعث مقامی ضروریات بھی پوری ہوں گی اور برآمدات بھی بڑھیں گی۔

 ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل کمیٹی آف ایگریکلچر کے اجلاس میں جائزہ لیا گیا ہے کہ ہماری زراعت کس حد تک ترقی کر رہی ہے گھی اور چینی کے حوالے سے مشکلات ہیں ہم گھی پر ٹیکسز کم کر رہے ہیں تاکہ گھی عوام تک سستے داموں پہنچے اس کے ساتھ ہماری ترجیح ہے کہ درآمدات کی بجائے برآمدات بڑھانے پر توجہ دی جائے۔