کراچی،06 اکتوبر (اے پی پی ): اسٹنٹ کمشنر لیاری سب ڈویژن کریم میمن نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کی جانب جاری کردہ ہدایات کے تحت بدھ کے روز غوثیہ موبائل مارکیٹ، کنگ پیلس مارکیٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دکانداروں، ریسٹورینٹس مینجرز اور دیگر عملے کے ماسک و ویکسینیشن کارڈ چیک کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر لیاری نے ماسک نہ لگانے والے افراد پر جرمانے عائد کئے جبکہ ہوٹلز مالکان کو صرف ویکسنیٹیڈ افراد کو ان ڈور ڈائیننگ کی اجازت پر عمل درآمد کی ہدایات کی۔ اس موقع پر اے پی پی سے بات کرتے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ لیاری سب ڈویژن میں 95 فیصد مرد حضرات ویکسین لگوا چکے ہیں جبکہ لیاری میڈکل کالج، ٹی ایچ او آفس سمیت موبائل ویکسنیشن ٹیم بھی مخلتف مقامات پر عوام کی ویکسنیشن میں مصروف ہے











