کوئٹہ،27اکتوبر(اے پی پی)اوتھل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کشمیری مسلمان بھائیوں سے اظہاریکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف اوتھل احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ سرکاری سکولوں کے طلبا ءنے بھی شرکت کی شرکاءنے ہاتھوں میں کشمیری پرچم اور بینرز اٹھارکھے تھے ۔اس موقع پر تحصیلدا رآفتاب موندرہ،رضوان مرزا ،چیف آفیسر محمد خان دودا، محمد سلیم بلوچ ،سابق کونسل پرکاش کمار لاسی ودیگر آفسیران قبائلی عمائدین اساتذہ سمیت اور سکول کے طلبا بھی شریک تھے۔ ایس ایچ او تھل جواد حیدر کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔