کمشنر ملتان کی مہنگائی کنٹرول، سرکاری ریٹس پر عملدرآمد کیلئے کارروائی کی ہدایات

40

ملتان، 09 اکتوبر (اے پی پی ): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری ریٹس پر عملدرآمد کیلئے کریک ڈاؤن کی ہدایات کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولٹری سمیت پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

یہ ہدایات کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد ایک اجلاس کی صدارت کرت ہوئے دی۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے اجلاس کو پرائس میکنزم پر بریفنگ دی ۔

کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عام آدمی کیلئے ارزاں نرخوں کے نفاذ کا ٹاسک دیا ہے، ہول سیل پوائنٹس اور سہولت بازاروں کو مکمل فعال رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ آٹا اور چینی کی بلاتعطل سپلائی کیلئے سٹیک ہولڈرز سے رابطہ رکھا جائے، ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی کیخلاف علم جہاد بلند کررکھا ہے جبکہ تمام فلور ملز سے آٹے کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے۔

ڈی سی عامر کریم خاں نے کہا کہ ٹماٹر سمیت سبزیوں کی پیدوار اور سپلائی پر کڑی نظر ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بڑے گراں فروشوں پر ہاتھ ڈالیں۔