کھیل کھود کی سرگرمیوں کو فروغ دیکر معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے؛چئیرمین سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس حاجی محمد جاوید میمن

14

سکھر،05اکتوبر(اے پی پی): سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ کھیل کھود کی سرگرمیوں کو فروغ دیکر معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں   نے نیوی فٹبال کلب روہڑی کے زیر اہتمام الشمس فٹبال کلب لاڑکانہ اور نیوی فٹبال کلب روہڑی کے درمیانے کھیلے جانیوالے میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں   نے کہا کہ   نوجوان نسل کو بے روی سے بچانے اور انہیں صحت مندماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، روہڑی اور لاڑکانہ کی ٹیموں نے فٹبال میچ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔

اس موقع پر ایس ڈی اے کے وائس چیئرمین غلام مصطفی پھلپوٹو، طارق، محبوب و دیگر نے بھی شریک تھے۔ کھیلے جانے والے میچ میں شمس فٹبال کلب لاڑکانہ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے2-1 کے ساتھ میچ اپنے نام کر لیا۔

 بعدازاں مہمان خاص حاجی محمد جاوید میمن و دیگر مہمانوں نے ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافی اور عمدہ کھیل کھیلنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ تقریب میں شرکت کرنے پر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ سندھی ٹوپی اوراجرکیں بھی پیش کی گئیں۔