اسلام آباد،6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے بدھ کو یہاں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیس کی شنوائی 7 دن کے اندر، ثبوت ریکارڈ کرنے کے لیے آڈیو، ویڈیو ریکارڈنگ اور جدید آلات کا استعمال کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر فروغ نسیم نے کہا کہ ملک میں 90 نیب عدالتوں کے قیام کی سفارش کی ہے،ہمارے پاس اتنے ججز نہیں ہیں کہ موجودہ ججز میں سے احتساب عدالتوں کے جج تعینات کیے جائیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیسشن ججز احتساب عدالتوں کے ججز لگائے جا سکتے ہیں،ریٹائرڈ ججز جن کی عمر 68 سال سے کم ہے ان کو بھی احتساب عدالتوں کا جج لگایا جا سکتا ہے لیکن ان کی کنسلٹیشن چیف جسٹس آف پاکستان سے ہوگی،احتساب عدالتوں میں ججز متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے لگائے جائیں گے۔