گنے کی ریکارڈ پیدوار سے چینی ضرورت سے زائد اور سستی ہو جائے گی؛ جمشید اقبال چیمہ

33

لاہور، 9 اکتوبر (اے پی پی): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے  ہفتہ  کو   یہاں پریس کانفرنس میں  بتایا ہے کہ  ماضی کی نسبت موجودہ دور میں کسانوں کی فلاح و بہبود ایک تاریخی امر ہے، ہماری کپاس مکئی، گنا اور گندم جیسی فصلوں کی ریکارڈ اضافی پیداوار کے باعث مقامی ضروریات بھی پوری ہوں گی اور برآمدات بھی بڑھیں گی۔

 جمشید اقبال چیمہ  نے کہا کہ چینی کی پیداوار اچھی ہوئی ہے، اب بازار میں صارفین کے لئے چینی کی قیمت 80 روپے تک لانے کا ارادہ ہے اور اب ہم چینی کے سٹریٹجک ریزرو کی استعداد بھی بڑھائیں گے۔