گورنر بلوچستان سید ظہورآغا نے زلزلہ متاثرین کے نقصانات کا جائزہ لینے اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرنے کےلئے ہرنائی کا دورہ

10

ہرنائی،07اکتوبر(اے پی پی ): گورنر بلوچستان سید ظہورآغا نے زلزلہ متاثرین کے نقصانات کا جائزہ لینے اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرنے کےلئے ہرنائی  کا دورہ کیا۔ انہوں  نے  ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ہرنائی کا بھی  دورہ کیا۔ ڈی ایچ او نے گورنر کو زلزلہ سے ہونے والے جانی نقصان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

گورنر نے زلزلے سے منہدم ہونے والے گھروں کا دورہ کیا اور ایک ہی خاندان کے تین افراد جو زلزلے میں جان بحق ہوئے تھے ان کے گھر میں جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔