وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی ملاقات

3

سلام آباد، 25 نومبر(اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے   جمعرات کو  یہاں  ملاقات کی ۔ملاقات میں چیئرمین واپڈا نے وزیرِ اعظم کو ڈیکیڈ آف ڈیمز کے تحت جاری ڈیمز کی تعمیر پر پیش رفت پر آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے منصوبوں پر کام کی رفتار کو سراہتے ہوئے منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی۔