بہاولنگر؛   پولیس  نے ماہ نومبر  میں  03کروڑ 47لاکھ 24ہزار کا مال مسروقہ ریکور کر کے اصل مالکان کے حوالے کردیا

47

 بہاولنگر،25 نومبر (اے پی پی ): بہاولنگر میں  انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے ضلع بھر کے ایس ڈی پی او ز نے اپنے اپنے سرکل ہائے میں ماہ نومبر کی کارکردگی کے سلسلے میں پریس کانفرنس کیں۔ پولیس نے مجموعی طور پر ضلع بھر میں منشیات فروشو ں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے  16کلو سے زائد چرس،1761لیٹر شراب، 140لیٹر لہن، 07 عدد  چالو بھٹیاں، 170گرام ہیروئن بر آمد کی اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 01کلاشنکوف،10 بندوقیں /رپیٹر، 02ریوالور،  27پسٹل، 06رائفلیں،01خنجر، اور315روند/کارتوس برآمد کیے۔

 مجرمان اشتہاری کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے ضلعی پولیس نےA 14کیٹیگری، B 92کیٹیگری کے مجرمان اشتہاری اور110 عدالتی مفروران گرفتار کئے۔ راہزنی،چوری،ڈکیتی و دیگر پراپرٹی مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھینس،گائے،بیل،شاخ بکرے،کار،ٹرک،موٹر سائیکل،دھان،گندم،تل،موبائل فونز،بیٹریاں،تلائی زیورات،فریزر وغیرہ کامال مسروقہ  مالیتی03کروڑ 47لاکھ 24ہزار روپے ریکور کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں،عوام کو بھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع پولیس کو دیں