آفتادہ علاقوں میں جاکر نو ماہ سے لیکر پندرہ سال تک کی عمر کے بچوں کو میزل روبیلا سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگائیں گے :یونیسیف راحت خان

9

ژوب، 10 نومبر (اے پی پی ): ڈی ایچ او ڈاکٹر اختر علی بلیدی،  ڈی ایچ سی ایس او نزیر، ڈبلیو ایچ او کے ڈویژنل آفیسر ڈاکٹر افراسیاب مندوخیل ڈسٹرکٹ کنسلٹنٹ یونیسیف راحت خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی طرح ژوب میں بھی میزل روبیلا کی قومی مہم پندرہ نومبر سے لیکر ستائیس نومبر تک جاری رہے گی مہم کے دوران محکمہ صحت کی تربیت یافتہ عملہ گھرگھر، دور آفتادہ علاقوں میں جاکر نو ماہ سے لیکر پندرہ سال تک کی عمر کے بچوں کو میزل روبیلا سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگائیں گے بارہ روزہ مہم میں عوام میں شعور پیدا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ خسرہ روبیلا کی معلومات ان تک پہنچائی جائے والدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس قومی کاز میں خود بھی اپنے بچوں کو ٹیکہ جات لگوائیں اور دوسروں کو بھی اس وباء کی نقصانات اور اس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات سے متعلق آگاہی دیں بارہ روزہ مہم کے دوران والدین محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون اور اپنے بچوں کو میزل کی ٹیکہ جات ضرور لگوائیں۔ اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل ہے۔۔