گلگت،10 نومبر(اے پی پی): آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے گلگت بلتستان کے آڈیٹر جنرل کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان سید ارشاد حسین شاہ نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان میں منعقد ہوئی جس میں سپریم اپیلٹ کورٹ،چیف کورٹ و دیگر ماتحت عدالتوں کے ججوں کے علاوہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ محمد آ صف،سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان محمد علی رندھاوا، اعلیٰ انتظامی افسران،سینئر وکلاء اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔