اسسٹنٹ کمشنر مری عمر مقبول کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کا دورہ

11

 

مری ، 16 نومبر(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر مری عمر مقبول  نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کا دورہ کیا اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اظہر عباسی کے ہمراہ خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کیلئے بارہ روزہ قومی مہم کا افتتاح کیااور مہم کی کامیابی کے لیے اجتماعی دعا کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر اظہر عباسی نے بتایا کہ خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ مہم میں نو ماہ سے  پندرہ سال تک کے  ایک لاکھ پانچ سو ترانوے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے جس کیلئے بائس فکس سینٹر اور بیاسی موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مری عمر مقبول اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ خسرہ اور روبیلا کے خلاف مہم میں محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔