مظفرگڑھ؛ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائیاں جاری،  570 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

9

 

مظفرگڑھ، 16نومبر(اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جس دوران 570 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزکی خفیہ اطلاع پرجھنگ روڈ،اڈاجوانا مظفرگڑھ پر فوڈ اتھارٹی نے  ناکہ لگا کر کارروائی کی اور دودھ کو لیکٹو سکین مشین کی مدد سے چیک کیا،دودھ بردار 16 گاڑیوں میں 2245 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی،جس میں سے 750 لیٹر دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر تلف کر دیا گیا ہے،ملاوٹی دودھ علی پور شمالی سے مظفرگڑھ اور مضافاتی علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کو ٹف ٹائم دیا ہوا ہے اور پنجاب بھر میں ملاوٹ مافیا کو پنجاب فوڈ اتھارٹی بے نقاب کرتی رہے گی۔