افغانستان میں انسانی امداد کے پیش نظر افغان عوام کی مدد کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا۔ شاہ فرمان

27

پشاور، 24 نومبر(اے پی پی): گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان سے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین پشاور سب آفس کے سربراہ گیرٹ احمدوف (Gayrat Ahmadshoev)نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں خیبر پختونخواہ میں افغانستان کی موجودہ صورتحال،افغان مہاجرین اور انسانی امداد سے متعلق گفتگو کی گئی، اس موقع پر یو این ایچ سی آر پشاور سب آفس کے ہیڈ نے افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان حکومت اور عوام کے کردار کو سراہا، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے بحرانوں اور انسانی امدادکی فراہمی میں یواین ایچ سی آر کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو افغان مہاجرین اور افغان عوام کی انسانی بنیادوں پر امداد کو یقینی بنایا چاہئے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی امداد کیلئے عالمی برادری کوآگے آنا ہوگا اور افغان عوام کی مدد کرنی ہوگی۔