الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہمیشہ کیلئے دھاندلی کا راستہ روکے گی، فرخ حبیب

13

اسلام آباد۔15نومبر  (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کے پرانے طور طریقے اب نہیں چلیں گے، ارشد ملک کی ویڈیو آج تک عدالتوں میں جمع نہیں کرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے، وزیراعظم عمران خان نے قانون کی بالا دستی کیلئے بہت جدو جہد کی ہے، ہم اتحادیوں کو ہمیشہ ساتھ لیکر چلے ہیں،ہمارے اتحادی ڈنکے کی چوٹ پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین، انتخابی اصلاحات میں اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں،الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہمیشہ ہمیشہ کیلئے انتخابی دھاندلی کا راستہ روکنے جا رہی ہے۔