انسداد سموگ  کیلئے  کمشنر لاہور محمد عثمان نے مزید احکامات و ہدایات جاری کردیں

38

لاہور، 20 نومبر (اے پی پی): انسداد سموگ کے لئے کمشنر لاہور ڈویژن نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تجاوزات کے باعث ٹریفک جام کیخلاف گرینڈ آپریشن کرے۔

کمشنر لاہور کی زیرصدارت اجلاس  میں  دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر کریک ڈاؤن کیلئے پانچ سکواڈ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،ٹریفک سکواڈز میں ٹرانسپورٹ ٹریفک اور کارپوریشن کے انسپکٹرز شامل ہونگے۔

 کمشنر لاہور نے کہا کہ ایک ماہ کیلئے شہر میں صرف یورو5 پٹرول کی سپلائی ہورہی ہے اور یورو2 سپلائی کو روک دیا گیا ہے، یورو 5 پٹرول سے سلفر کا اخراج بہت کم ہوتا ہے چنانچہ اس سے سموگ میں کمی واقع ہوگی۔انہوں نے شہر میں پانی چھڑکاؤکیلئے ایل ڈی اے،پی ایچ اے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پی ڈی ایم اے کی مشترکہ ٹیم بھی بنادی ہے۔

کمشنر لاہور نے زیادہ آلودہ علاقوں میں گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے  مستقل ٹیمیں تعینات کرنیکے  کی   ہدایت کی اور کہا کہ ٹریفک سکواڈز ڈی سی لاہور کے پلان کیمطابق 5 اہم سڑکوں کو ٹارگٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمارتی ملبہ،تعمیرات پر پانی چھڑکاؤ نہ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کیجائے گی اور دو دن میں رپورٹ مرتب کی جائے گی۔

 کمشنر لاہور نے سرکاری و نجی سکولز اور رکشہ یونینز کو بھی سنسیٹائز کرنیکی ہدایات جاری کیں۔

 اجلاس میں ڈی سی لاہورعمر شیر چٹھہ،اے سی جی عثمان جلیس،اے ڈی سی جی شاہد کاٹھیا،ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ احمد رضا بٹ،ایم او ریگولیشن ملک لیاقت علی کے علاوہ لاہور کے تمام اے سیز ،پی ایچ اے،ایم سی ایل،ماحولیات،ٹرانسپورٹ اور محکمہ پولیس کے افسران نے بھی شرکت کی۔