اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ کواٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی اوکاڑہ میں انسداد خسرہ اور روبیلا کی مہم کے سلسلہ میں آگاہی واک

33

اوکاڑہ۔22نومبر  (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ہیلتھ کواٹر ہسپتال ساوتھ سٹی اوکاڑہ میں انسداد خسرہ اور روبیلا کی مہم کے سلسلہ میں آگاہی واک زیرقیادت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مبشر حسین شاہ منعقدہوئی۔  شرکا ء واک سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلا جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن فوری کروائیں، محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے مہم کو کامیاب بنائیں۔اس موقع پر ڈویژنل کنسلٹنٹ یونیسف ڈاکٹر اشرف جاوید، ڈی ایم ایس ڈاکٹرسیدفہدرضا، ہیومین ریسورس آفیسر عاطف جاوید،آڈٹ آفیسرآصف رشید، ایڈمن آفیسر سلیم شہزاد، یو سی ایم او عبدالغفار اور ہیلتھ ورکرز بھی موجود تھے۔