اوکاڑہ؛گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر رضاءاللہ حیدرکی ریٹائرمنٹ پر  الوداعیہ اور خراج تحسین

55

اوکاڑہ،12نومبر(اے پی پی): گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج اوکاڑہ کے پرنسپل پروفیسررضا اللہ حیدر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس کے مہمانان اعزاز ڈائریکٹر کالجز ساہیوال ڈویژن پروفیسر محمد مسعود فریدی ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اوکاڑہ رائے ممتاز علی ، سابق پرنسپل پروفیسراعجازالحق ، سابق پرنسپل پروفیسر راﺅاقرار علی تھے۔

کالج ہذا کے نئے تعینات ہونے والے پرنسپل پروفیسر محمد ارشد نے ریٹائرڈ ہونے والے پرنسپل پروفیسررضاءاللہ حیدر کی گراں قدر خدمات، ڈسپلن،طلبہ سے شفقت، علم دوستی اور کالج سٹاف کی رہنمائی کیلئے بھرپور اٹھانے پر اُنہیں زبردست خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ پروفیسر رضاءاللہ حیدر کے ہزاروں شاگرد مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ملک کی ترقی میں مصروف عمل ہیں۔

ریٹائرڈ ہونے والے پرنسپل پروفیسر رضا اللہ حیدر نے تمام اساتذہ اوردیگر اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بساط کے مطابق ذمہ داریاں پوری کرنےکی ہرممکن کوشش کی اور کالج کے اساتذہ نے میرا بھرپور ساتھ دیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز ساہیوال ڈویژن پروفیسر محمد مسعود فریدی ، معروف کمپیئر پروفیسر ریاض خان،پروفیسرنذرمحمد چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزاوکاڑہ رائے ممتاز علی، سابق پرنسپلز پروفیسراعجاز الحق،  پروفیسرراﺅاقرارعلی نے بھی رضاءاللہ حیدرکی صلاحیتوں پر اظہار خیال کیا۔

تقریب میں پروفیسرکاشف مجید، پروفیسرشاہد شکور سلیمی ، پروفیسر رانا غلام محی الدین ، پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج (کامرس) رانا احسن سلیم ، پروفیسر حسن رضا اقبالی ،سینئرآفس اسسٹنٹ رانا محمد نعمان ، صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس محمد مظہررشید چودھری، پروفیسر محمد حامد،پروفسیر سخنورنجمی،پروفیسر خالد جاوید مترو، پروفیسر جنید ثاقب، وائس پرنسپل کالج ہذا پرویز اسلم ، پروفیسر خلیل احمد، لیکچرار افتخار سیال، لیکچرار شکیل امجد، لیکچرار طیب عطاء، پروفیسر راﺅ ریاض،پروفیسرراﺅ اعجازودیگربھی موجود تھے۔