اوکاڑہ،05نومبر(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کے احکامات کی روشنی میں ایس پی انویسٹی گیشن معاذ ظفراور ڈی ایس پی لیگل کلیم اللہ کی زیر نگرانی طیب سعید شہید پولیس لائنز میں منشیات کے مقدمات کو یکسو کرنے کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر ز فیصل ضیاء اور راشد محمود نے تفتیشی افسران کی استعداد کار کوبڑھانے کے حوالے سےخصوصی لیکچر دئیے۔
تربیتی ورکشاپ کا مقصد منشیات کے مقدمات کی نشاندہی کرنا ہے تاکہ ایسے نقائص کو دور کرکے مقدمات میں ملوث افرادکو عدالتوں سے کڑی سے کڑی سزاء دلوائی جائے اور آنے والی نسلوں کو تباہ ہونے سے بچاجاسکے۔
اس حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن معاذ ظفرنے کہا کہ اوکاڑہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کر رہی ہے ،منشیات فروشی جیسامکروہ دھندہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔