اوکاڑہ،18نومبر(اے پی پی): قومی شاہراھ کسان اڈے کےقریب موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں دو مرد اور ایک عورت سمیت3 افراد زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیم نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا۔