اوکاڑہ:پاکستان ٹیلی ویژن کی57سالگرہ کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ای لائبریری میں تقریب کا انعقاد

49

اوکاڑہ،23نومبر(اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس چوہدری طاہرامین نے کہا ہے کہ پی ٹی وی نے اپنےآغازِسے ہی پاکستان کی ترقی میں بھرپور حصہ ڈالا اور اس کے ساتھ ساتھ قوم کو نئی منزلوں کے متعلق آگاہ بھی کیا، قیام پاکستان سے لیکر اب تک سچ پر مبنی خبروں سے باخبر رکھنے میں پاکستان ٹیلی ویژن کومنفرد اور اعلیٰ مقام حاصل ہے،پی ٹی وی نے ڈرامہ سیریل، خبروں، بچوں کےلئے کارٹونز اوراسلامی تعلیمات سےآشناکیا۔مجھے اپنے بچپن سے ہی اس ادارہ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ ای لائبریری میں پی ٹی وی کی57 ویں سالگرہ پر کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ریاض خان، صدر ڈسٹرکٹ بار مرزا ذوالفقار،ڈاکٹرشمیم الحق نے بھی خطاب میں پی ٹی وی کی خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ دورجدید میں پی ٹی وی نے پاکستانیوں کے لئے ڈرامے،کھیل کارٹونز، خبروں اور اسلامی تعلیمات میں رہنمائی کی جس سے ہمارا معاشرہ آج ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔پی ٹی وی کی سالگرہ کی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال، حاجی محمدیونس، جنرل سیکر یٹری آر یو جے عابد حسین مغل، طارق مجید مغل، پروفیسرامین ،مصطفی مغل سمیت صحافیوں، شاعروں،طالبعلموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔