اوکاڑہ: الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے زیراہتمام تقریب بسلسلہ یوم اقبال کا انعقاد

22

اوکاڑہ،08نومبر(اے پی پی):الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے زیر اہتمام یوم اقبال کی خصوصی تقریب ڈی پی ایس احسان ہال میں منعقد ھوئی جس میں ضلع بھر سے سماجی ، کاروباری ، تعلیمی ، صحافتی ، رفاعی ، شخصیات کے علاؤہ اساتذہ ،طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔تقریب میں شرکاء نے شاعرمشرق،  شاعرانسانیت،ایک عظیم فلاسفراور پاکستان کا خواب دیکھنے والے علامہ محمد اقبال کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے مضمون نویسی ، کلام اقبال ، تقریری مقابلہ جات میں بھرپور حصہ لے کرڈاکٹرعلامہ محمد اقبال سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ بعد ازاں طلباء و طالبات، اساتذہ ، کھلاڑیوں ، ریسکیو رضا کاروں ، میں ایوارڈز ، شیلڈز اوردیگر انعامات تقسیم کئے گئے۔