اوکاڑہ،09نومبر(اے پی پی): کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے آج شہر میں اشیائے ضروریہ کی دوکانوں ڈیپار ٹمنٹل سٹور ز اور عام ما رکیٹوں کا دورہ کیا اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فراہمی اور خصوصا چینی کی 90 روپے فی کلو فروخت کا جائزہ لیا انہوں نے بازار میں 90 روپے کلو چینی کی وافر مقدار میں دستیابی پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوکاندار امپورٹڈ چینی کی 90 روپے فی کلو فروخت کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ صارفین کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا گرا نفروشوں ،ذخیرہ اندوزوں اور بلیک ما رکیٹنگ کرنے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا انہو ں نے دوکانوں اور ڈیپار ٹمنٹل سٹورز میں اشیائے ضروریہ کے نرخ نامے بھی چیک کئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ محمدآصف نواز نے کمشنر ساہیوال کو بتایا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔