ایبٹ آباد، 16 نومبر(اے پی پی): ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے 10 روزہ منشیات مکاو ٔمہم کے دوران ضلع حببھر میں بھرپور کریک ڈاون جاری رہا۔ جملہ تھانہ جات کی حدود سے نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کے ہمراہ کاروائیوں میں 30 منشیات فروشوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جن میں 19 آئس فروش بھی شامل ہیں ، ان منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر ریکارڈ 03 کلو 726 گرام آئس، 06 کلو 680 گرام ہیروئن ، 31 کلو چرس اور 176 بوتل شراب کی برآمدگی عمل میں لائی گئی ۔
ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی نے تمام ایس ایچ اوز کی مہم کے دوران بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے جاری رکھنے کی ہدایات دیں ہیں جبکہ عوام سے اپیل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروش اور خاص طور پر آئس اور ہیروئن فروش ہمارے آنے والی نسلوں کے دشمن ہیں ان کے خلاف کاروائیوں کو جہاد سمجھ کے جاری رکھا جائے گا ۔ عوام کو چاہے معاشرے کے ان ناسوروں کے خلاف ایبٹ آباد پولیس کا ساتھ دیں ان لوگوں کا معاشی بائیکاٹ کریں اور نہ ہی انہیں مکانات کرایہ پر دیں جبکہ ایک مہذب شہری ہونے کے ناطے اپنا فرض نبھائیں اور ان منشیات فروشوں کی اطلاع مقامی پولیس، ایبٹ آباد پولیس کنٹرول روم 09929310033 یا پولیس ایس ایم ایس کمپلینٹ نمبر03461119651 پر دیں ۔