کوئٹہ، 03 نومبر (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجونے کہا ہے کہ عوام کو وکلاءبرادری اور حکومت سے بڑی امیدیں ہیں، بلوچستان کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے، امن و امن قائم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ کے دورے کے موقع پربلوچستان بار ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات اوربلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عدالت میں عوام کو انصاف فراہم کیا جاتا ہےجس جگہ امن و امان بہتر نہیں ہوتا وہاں ترقی نہیں ہوتی،امید کرتا ہوں وکلاءبرادی میرا ساتھ دے گی ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آٹھ اگست کو ہمارے ساتھی بچھڑ گئے،سانحہ آٹھ آگست بلوچستان کی تاریخ کا بدترین واقع ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلاءبرادری کے مسائل حل کئے جائیں گئے،وکلاءکے مسائل حل کرنے کے لیے پیسے لانا میرا کام ہے،جلد از جلد وکلاءکے مسائل حل ہونگے۔
خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پچاس لاکھ روپے بلوچستان ہائی کورٹ بار، کوئٹہ بار کونسل کو دینے کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ ضلع سطح پر بار کے لیے دس دس لاکھ دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ بار اور کوئٹہ بار کے میں لائیبریری کے قیام کے لیے پچس پچس لاکھ کا اعلان بھی کیا گیا۔