بچوں کا عالمی دن؛سکھر میں  تقریب، ریلی بھی  نکالی گئی

83

سکھر،20نومبر(اے پی پی): سکھر میں سول اسپتال چائلڈ کیئر ایمرجنسی یونٹ میں بچوں کے عالمی دن کی تقریب منعقد کی گئی    اور ڈاکٹر غلام رسول بوک کی قیادت میں ایک  ریلی بھی  نکالی گئی جس میں  جی ایم ایم سی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ذوالفقار سومرو،  سینئر پولیس سرجن ڈاکٹر یاسین،  ڈاکٹر طفیل سومرو  چائلڈ اسپیشلسٹ، ڈاکٹر کیلاش کمار جنرل فزیشن، ڈاکٹر خادم حسین سمیت نرسنگ آسٹاف ، سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ چھوٹے بچوں کو مختلف طریقوں سے نقصان  پہچایا جاتا ہے  ، جس میں جنسی تشدد، بچوں کو تعلیم نہ دینا، بچوں  سے زبردستی مزدوری کرانا ، خوراک میں کمی حیسے مسائل شامل ہیں ۔ ان واقعات کی روک تھام کیلئے پاکستان میں موجود قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا ۔