بہاولنگر ؛چینی 90 روپے کلو فروخت،ضلع بھر میں64 سیل پوائنٹس

24

 

 بہاولنگر،10 نومبر( اے پی پی):بہاولنگر ضلعی انتظامیہ کا احسن اقدام،ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں سے برآمد ہونے والی چینی کے سیل پوائنٹس قائم کر دیے،ضلع بھر میں قائم 64 سیل پوائنٹس پر شہریوں کو چینی کی 90روپے فی کلو فروخت جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے سیل پوائنٹس پر ذخیرہ اندوزوں سے برآمد ہونے والی چینی سرکاری عملہ کی زیر نگرانی شہریوں کو 90 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر (ر)محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں سے برآمد ہونے والی  تقریبا 5 کروڑ روپے مالیت کی 9372 بوری چینی شہریوں کو  90 روپے کلو فروخت کررہے ہیں ضلع میں 90 روپے کلو  سرکاری چینی کی فروخت کےلئے  64 سیل پوائنٹس مقرر کئے گئے ہیں شہری چینی کی عدم دستیابی شکایات کے لئے 0639240306 پر مانیٹرنگ کنٹرول روم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔