بہاولنگر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا دورہ جامع العلوم عید گاہ مذہبی شخصیات علمائے کرام سے ملاقات

20

بہاولنگر 8 نومبر (اے پی پی ):  چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد نے جامع العلوم عید گاہ  کا دورہ کیا انہوں نے جامعہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اس موقع پر علمائے کرام معروف عالم دین مولانا جلیل احمد اخون سے خصوصی ملاقات کی چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ امن وامان ، رواداری کے لئے تمام مسالک اور بین المذاھب رابطے میں ہیں رویت ہلال کے مسئلے میں شریعت کے اصولوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے ۔ تمام مسالک کے علما کرام متحد ہوکر کسی بھی جارحیت اور ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے ۔