جلالپورپیروالا ،15 نومبر (اے پی پی ):دنیا بھر کی طرح جلال پورپیروالہ میں بھی ذیابیطس سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا اس موقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹرز سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف نے بھی شرکت کی اس موقع پر ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ محمد ناصر نے کہا کہ ذیابطیس کے عالمی دن کے موقع پر واک اور سیمینار کا مقصد لوگوں میں آگاہی دینا ہے تاکہ Diabetes کی بروقت تشخیص ہوسکے اور تشخیص کے بعد بروقت علاج معالجہ بھی ہوسکے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے خاندان میں کسی کو Diabetes ہو وہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آکر اپنا ریگولر چیک اپ کرواتے رہیں تاکہ بروقت علاج ہوسکے، فزیشن ڈاکٹر آصف شہزاد نے کہا کہ Diabetes دو قسم کی ہوتی ہے ایک قِسم وہ ہے جس کا انسولین کے بغیر علاج ممکن نہیں ہے دوسری قسم وہ ہوتی ہے جس کا علاج ادویات سے ممکن ہوتا ہے تو اس حوالے سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں شوگر کی مفت سکریننگ ہوتی ہے ادویات، ویکسین اور علاج بلکل مفت ہے تو لوگوں کو چاہیے اس کی بروقت تشخیص کروا کر علاج معالجہ کیلئے تحصیل ہیڈ ہسپتال آئیں ۔