سپورٹس کمپلیکس ملتان میں  انڈر 16سکولز لکی کرکٹ ٹرافی کا باقاعدہ آغاز

22

ملتان، 15 نومبر )اے پی پی ):پاکستان کرکٹ بورڈ اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے سائوتھ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں انڈر16سکولز کرکٹ کی پروموشن کا بیڑا اٹھالیا۔اس سلسلے میں سپورٹس کمپلیکس ملتان میں  انڈر 16سکولز لکی کرکٹ ٹرافی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ ایونٹ میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر سے 187 ٹیمیں شریک ہیں۔ یہ مقابلے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں کرائے جائیں گے۔ملتان رائونڈ میں8,سرکاری اور 8نجی سکولوں کی ٹیمیں شریک ہیں۔سپورٹس کمپلیکس ملتان میں منعقدہ  رنگا رنگ  افتتاحی تقریب میں سیکرٹری سائوتھ ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام انور  سدرن کرکٹ کے خواجہ انیس اور سی ای اوڈاکٹر محمد عبدالصبور نے بھی شرکت کی افتتاحی تقریب میں طلبا نے ڈاچی رقص پیش کیا۔ جھومر پارٹی نے بھی رنگ جمایا۔تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن سائوتھ پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ انڈر 16سکولز کرکٹ سے نئے انضمام الحق دریافت ہوں گے۔نئے ٹیلنٹ کو نکھارا جائے گا۔چیئر مین سدرن پنجاب کرکٹ خواجہ محمد انیس نے کہا کہ پی سی بی اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کو سکولز کرکٹ کی پروموشن میں سائوتھ ایجوکیشن کے تعاون سے مدد ملے گی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر سدرن پنجاب کرکٹ ڈاکٹر محمد عبدالصبور نے بریفنگ میں بتایا کہ انڈر16 سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر سے 187 سرکاری و غیر سرکاری سکولوں  کی ٹیمیں شریک ہیں۔تقریب میں نظامت کے فرائض شاکر حسین شاکر نے انجام دیئے۔