جیکب آباد،1نومبر (اے پی پی): ون فائیو مددگار پولیس کی کارروائی، قتل، پولیس مقابلہ اور ڈکیتی سمیت 18 سنگین مقدموں میں ملوث 02 اشتہاری ملزمان گرفتار۔
جیکب آباد میں ایس ایس پی شمائل ریاض ملک کے سخت احکامات برائے روپوش و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو مد نظر رکھتے ہوئے 15 مددگار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھاپے کے دوران قتل پولیس مقابلی ڈکیتی چوری سمیت 18 سمگین مقدموں میں ملوث 2 اشتہاری ملزمان اللہ بخش بلیدی 2 پپو بلیدی کو سول ہسپتال کے قریب سے گرفتار کرلیا ۔
گرفتار ملزمان مجموعی طور پر مندرجہ ذیل 18 سنگین مقدمات میں اشتہاری و روپوش تھے۔