حسن ابدال،بھارت سے آئے ہوئے 2416سکھ یاتری  گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال سے ننکانہ صاحب کے لئے روانہ

47

حسن ابدال۔22نومبر  (اے پی پی):بھارت سے آئے ہوئے 2416سکھ یاتری خصوصی بسوں سے ذریعے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال سے ننکانہ صاحب کے لئے روانہ ہو گئے ہیں سکھ یاتری20نومبر کی رات گوردوارہ پنجہ صاحب پہنچے تھے جہاں نے انھوں نے بابا گرونانک کے جہنم دن کے موقع پر شرکت کی اور عبادت میں مصروف رہے سکھ یاتریوں کی روانگی کے وقت گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کو آنے والے تمام راستے مکمل سیل کر دئیے گئے تھے اور میں گلیوں میں قناعت لگا کر راستے بند کئے گئے تھے اور مقامی افراد کی نقل و حمل پر بھی مکمل پابندی تھی سکھ یاتریوں کو 50کے قریب بسوں میں سوار کر کے سخت سیکورٹی پہرے میں موٹروے تک پہنچایا گیا سیکورٹی ادارے اور پولیس کی بھاری نفری گوردوارہ پنجہ صاحب کے باہر اور اندر موجود تھی رینجر کے دستہ بھی موجود تھا سکھ یاتریوں نے بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کرتار پور بارڈ کو مکمل کھول دیا جائے تاکہ یہاں کے سکھ بھارت میں جاکر عبادت کر سکیں اور بھارت سے سکھ یاتری پاکستان آسکیں ویزا مکمل طور پر ختم کیا جائے تاکہ دونوں طرف جو سکھ برادری آباد ہے اسے عبادت کرنے میں آسانی ہوسکھ یاتریوں نے سیکورٹی کے لئے کئے گئے اقدامات کی بہت تعریف کی اور کہا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ہم پاکستان میں نہیں بھارت میں بیٹھے ہوئے ہیں فول پروف سیکورٹی ہمیں فراہم کی گئی سکھ یاتریوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ہمیں بسوں کے ذریعے نہ لایا جائے کیونکہ سفر بہت لمبا ہے اور ہم تھک جاتے ہیں سابق روایت کو بحال کرتے ہوئے ریل کے ذریعے ہی ہمیں ننکانہ صاحب سے حسن ابدال لایا جائے اور اسی طرح واپسی بھی ہو انھوں نے امید کا اظہار کیا کہ آئندہ آنے والے مذہبی تہوار کے موقع پر سکھ یاتریوں کو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے ہی لایا جائے گا ۔