حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئےکوشاں ہے ؛ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

14

لاہور، 28نومبر (اے پی پی): وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔

ان خیالات کا  اظہار  انہوں  نے  26 سے 28 نومبر تک جاری رہنے والے لاہور جمخانہ کے 38 ویں ملت ٹریکٹر گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ کے اختتام پر انتظامیہ کی جانب سے تقریب تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ  کورونا کے باعث سکولوں کی بندش ہوئی اور یوں طلباء و طالبات کا بہت نقصان ہوا اب ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مزید ایسے تعلیمی نقصان سے بچا جائے، ہم نے پہلے بھی بہترین انداز میں کورونا کا مقابلہ کیا ہے، اب بھی جتنے نئے ویریئنٹ آرہے ہیں ان کا بھی قومی سطح پر مقابلہ کریں گے۔

حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانی چاہئے تاکہ شفاف انتخابات کو ممکن بنایا جاسکے۔