خسرہ اورروبیلا مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام سرکاری محکمے اپنا کردار ادا کریں؛ڈی سی اوکاڑہ

49

اوکاڑہ،09نومبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد علی اعجاز  نے کہا ہے کہ بیماریوں سے پاک صحت مند معاشرے کا قیام تمام سرکاری محکموں کی اولین ترجیح ہے،9ماہ سے 15سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ اورروبیلا سے بچانے کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے شروع کی گئی کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرناوقت کا اہم تقاضہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے15نومبرسے 27نومبر تک جاری رہنے والی انسداد خسرہ اورروبیلا مہم کےجائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرعبدالمجید نے ضلع میں انسداد خسرہ روبیلا مہم کے لئے بنائی گئی ٹیموں ،لاجسٹک سپورٹ اور دیگر انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)حسنین خالد سنپال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرسجادگیلانی،سماجی تنظیم ’ماڈا‘ کے صدرمحمد مظہررشید چودھری، سوشل ویلفیئر آفیسر محمدعارف، ڈسٹرکٹ کنسلٹنٹ یونیسف ڈاکٹرفتح شیر سپرا، کنسلٹنٹ ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹرجاویداحمدگورایہ، ڈویژنل کنسلٹنٹ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر محمدناصرعباس، انچارج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرفیصل نثار، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر1122ظفراقبال، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسراوکاڑہ ڈاکٹر ذوالفقارعلی،انچارج (آئی ایم این آرسی  ایچ)ڈاکٹرمحمدعمران، فوکل پرسن محکمہ ایجوکیشن شوکت علی ساقی،ڈسٹرکٹ ڈیمو گرافر محکمہ پاپولیشن محمد بخش(سی او ڈی پی سی آر)محمداسد اللہ،ممبر ڈسٹرکٹ خطیب قاری سعید عثمانی، صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن خالد ذیشان ،یونیسف کے ضلعی نمائندہ عامر سروش سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔