شاعر مشرق علامہ اقبال ؒکے 144ویں یوم پیدائش پر خراج تحسین

40

اسلام آباد، 09 نومبر(اے پی پی): شاعر مشرق علامہ ڈاکٹرمحمد اقبالؒ کے 144ویں یوم پیدائش پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کی بال جبریل میں موجود پانچویں غزل کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس کا مرکزی موضوع دنیا کی ناپائیداری۔ فلسفہ بقا و فنا اور رب کائنات کی ابدی طاقت و قوت کا اظہار بھی ہے جو تمام قوتوں کااصل مالک ہے۔

 

کیا عشق ایک زندگی مستعار کا

کیا عشق ایک زندگی مستعار کا

کیا عشق پائدار سے ناپائدار کا

وہ عشق جس کی شمع بجھا دے اجل کی پھونک

اس میں مزا نہیں تپش و انتظار کا

کانٹا وہ دے کہ جس کی کھٹک لازوال ہو

یارب، وہ درد جس کی کسک لازوال ہو