پشاور، 3نومبر(اے پی پی): گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور زراعت، معدنیات اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری اور شراکتی منصوبوں کے لئے انتہائی پرکشش ہے۔
ان خیالات کا اظہار گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے پاکستان میں تعینات انڈونیشیا کےسفیر ایڈم ٹوگیو سے ملاقات کے دوران کیا،ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی و عوامی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال سمیت زراعت، معدنیات، سیاحت، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تجارتی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا۔
گورنر نے انڈونیشیا کے سفیر کو پاکستان میں بیری ،شہد، زیتون، خشک میوہ جات اور زعفران کی انتہائی پیداواری استعداد سے متعلق بھی آگاہ کیا۔