رحیم یار خان،28 نومبر (اے پی پی ):ضلع بھر میں کھاد کا مصنوعی بحران پیدا کرکے ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں ۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا کہ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں کھاد کی ذخیر اندوزی اور گرانفروشی کی روک تھام کے لئے543انسپکشن کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں محکمہ زراعت اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کھاد کی ذخیر اندوزی و گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کی۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 29خلاف ورزیوں پر 2مقدمات درج اور7افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ذخیرہ کی گئی800بوری کو قبضہ میں لیکر3گوداموں کی سیل کیا گیا،
ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا کہ ذخیرہ کی گئی کھاد کو حکومتی نرخوں کے مطابق عام مارکیٹ میں فروخت کیا گیا۔