\رینالہ خورد،1نومبر(اےپی پی): ضلعی انچارج ریسکیو1122اوکاڑہ ظفراقبال نے میڈیاکے ساتھ ماہانہ کارگردگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ماہ اکتوبرمیں 2504 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 2423افراد کو مدد فراہم کی، 282 متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی مدد فراہم کی گئی جبکہ 2026کو ہسپتال میں منتقل کیا گیاہے۔