بورےوالا۔11نومبر (اے پی پی):وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر اقرار احمد نے کہا ہے کہ زرعی ریسرچ کے لئے خطیر رقم مختص کرنے کی ضرورت ہے، زرعی یونیورسٹی سب کیمپس بورے والا میں 200 طلباءوطالبات کی مزید گنجائش ہےبورےوالا کیمپس میں اسوقت 3 ہزار طلباءوطالبات زیرتعلیم ہیں، زرعی یونیورسٹی سب کیمپس پنجاب حکومت کا منصوبہ ہے جس سے ہزاروں طلباء و طالبات کو جدید ریسرچ کی روشنی میں زرعی تعلیم کے حصول میں مدد مل رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی سب کیمپس بورے والا میں منعقدہ سالانہ زرعی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن کی صدارت پرنسپل سب کیپمس ڈاکٹر ساجد ندیم نے کی جبکہ اس موقع پر ممبران پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،سابق ایم این اے چوہدری قربان علی چوہان،وائس چیئرمین ضلع کونسل رانا شاہد سرور اور دیگر نمائندہ شخصیات کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔