سترہ ایم او یوز پر دستخط، بیرونی سرمایہ کار پنجاب میں 45 بلین کی سرمایہ کاری کریں گے میاں محمد اسلم اقبال

38

لاہور ،22نومبر (اے پی پی ):دبئی میں ہونے والی پنجاب انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کی شرکت اس موقع پر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب تیزی سے سرمایہ کاری کے لئے پسندیدہ مقام بنتا جا رہا ہے اور پنجاب انٹرنیشنل کانفرنس میں تقریباً 17 ایم او یوز پر دستخط کئے گئےانھوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا انعقاد پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹرینڈ کی جانب سے کیا گیا جس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، صوبائی وزیر برائے ایجوکیشن اینڈ آئی ٹی راجہ یاسر ہمایوں،یو اے ای میں پاکستان کے سفیر محترم افضل محمود، وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے پی ایچ اے اور سیاحت آصف محمود اور سی ای او پی بی آئی ٹی ڈاکٹر ارفع اقبال نے بھی شرکت کی ہےصوبہ پنجاب میں نہ صرف نئی سرمایہ کاری ہو رہی ہے بلکہ پہلے سے موجود سرمایہ کار بھی اپنی پیداواربڑھا رہے ہیں حکومت پاکستان کی جانب سے انویسٹمنٹ پورٹل، آن لائن ریورس سسٹم کا انعقاد کیا گیا جارہا ہے ہاشم جواں بخت نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد سے صوبے کے معاشی مستقبل کو ایک نئی امید ملی جوکہ بیرون ملک سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا عنصر ثابت ہو رہی ہے پاکستانی سفیر افضل محمود نے کہا کہ کورونا کے بحران کے باوجود پنجاب حکومت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد،پنجاب حکومت کے مضبوط انفراسٹرکچر اور پالیسی فریم ورک کا منہ بولتا ثبوت ہے اور آنے والے وقتوں میں صوبہ پنجاب دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے اولین ترجیح ہوگادبئی ایکسپو نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے لیے روشن مستقبل کی نوید ثابت ہو رہا ہے دبئی ایکسپو میں پنجاب حکومت کی جانب سے بھرپور شرکت کی جا رہی ہےپنجاب حکومت کی جانب سے دبئی میں انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی نمائندگی کرتے ہوئے کانفرنس میں شریک صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے مثبت اقدامات جدید تقاضوں کے مطابق ہیں جن سے معاشی ترقی کے کئی در کھلیں گے دنیا بھر سے سرمایہ کار پنجاب میں 45بلین کی سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں دبئی میں منعقد ہونے والی کانفرنس کا انعقاد پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے کیا جو کہ پنجاب ایز گوئنگ گلوبل کے تحت پاکستانی پویلین میں پنجاب کی بہتر طور پر عکاسی کر رہا ہے۔