کراچی ، 05 نومبر (اے پی پی ): وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ سندھ حکومت غریب کو ریلیف دینے کےلئے تیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کی شرح کو کم رکھا گیا ہے۔